سوات(مارننگ پوسٹ)سوات، حلقہ پی کے 4میں مخالف سیاسی جماعتوں کو دھچکا، سیکڑوں افراد تحریک انصاف میں شامل ٗ عزیز اللہ گران کی موجودگی میں اہم سیاسی خاندانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان، حلقہ تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ بن گیا، لوگوں کی دھڑادھڑ حکمران جماعت میں شمولیت نے تحریک انصاف کو ناقابل تسخیر قوت بنادیاہے تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے 4 میں دیگرسیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کاسلسلہ بدستور جاری ہے اور اس حلقہ میں مزید کئی اہم سیاسی خاندانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکردی ہے، حلقہ میں تحریک انصاف کے خاکسار ایم پی اے عزیز اللہ گران کی عوام دوست پالیسی سے متاثر ہونے والوں نے دیگرسیاسی جماعتوں کوخیرباد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں ان کی شمولیت سے اگرایک طرف حلقہ تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ بن گیاتو دوسری طرف حلقے سے دیگرسیاسی جماعتوں کا صفایابھی ہوتاجارہاہے اس حلقہ میں سب سے زیادہ نقصان جے یوآئی کوہواہے اورجے یوآئی سے تعلق رکھنے والوں نے عزیز اللہ گران کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی ہے۔
سوات، حلقہ پی کے 4میں مخالف سیاسی جماعتوں کو دھچکا، سیکڑوں افراد تحریک انصاف میں شامل
