سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں آج 16 جولائی سے موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز ہوگا،کریک ڈاون میں پولیس،انتظامیہ ، ایکسائز اہلکار اور دیگر متعلقہ ادارے حصہ لینگے،کم عمر نوجواں،بغیر ہلمیٹ اور ایپلائڈ فار رجسٹریشن والے موٹر سائیکل کو پیٹرول مالکان پیٹرول فروخت نہیں کرینگے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کا اہم اجلاس سے خطاب,سال 2018-19 میں 557 ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔اس ایک سال میں 119 قیمتی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے زیادہ تر حادثات موٹر سائیکل سواروں کو پیش آئی زیادہ تر حادثات لنڈاکے سے مینگورہ اور مٹہ سے چکدرہ مین ہائی وے پر پیش آئے،سوات میں موٹر سائیکلز میں بڑی تعداد میں اضافے کی بڑی وجہ ڈیلرز کی جگہ سے آسان اقساط پر فراہمی ہے