(سوا ت)سوا ت پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی سال 2021کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیا، 28دسمبر بروز پیر کو کاغذات نامزدگی اور 29 دسمبر بروز منگل کو انتخابات ہوں گے، سوات پریس کلب کے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی کے پریس ریلز کے مطابق الیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیٹی صلاح الدین خان لالا اور سلیمان یوسفزئی نے شرکت کی، اجلاس میں سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے لئے انتخابی شیڈول2021 کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق 28دسمبر بروز پیر صبح 11بجے سہ پہر 3بجے تک کاغذات نامزدگی سوات پریس کلب کے الیکشن کمیٹی کے ساتھ جمع کرائے جائیں گے، 3بجے سے 4بجے تک کاغذات نامزدگی کی واپسی اور جانچ پڑتال ہوگی جبکہ اسی روز 5بجے حتمی لسٹ شائع کی جائیگی جبکہ 29دسمبر بروز منگل صبح 10بجے سے دوپہر 2 بجے تک ووٹنگ ہوگی، چیئرمین الیکشن کمیٹی حضرت بلال ماما جی نے انتخابات کے روز غیر متعلقہ افراد کے پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ہر قسم اسلحہ وغیرہ لانے پر پابندی عائد کردی ہے لہٰذا اپنے ساتھ غیر متعلقہ افراد اور کسی قسم کی اسلحہ لانے کی زحمت نہ کریں