سوات(مارننگ پوسٹ) سوات مسافربس ڈرائیورز سواریوں کے زندگیوں سے کھیلنے لگیں،بس مسافرڈر اور خوف میں مبتلا،عوام کا انتظامیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ، ڈرائیوینگ کے دوران بار بار موبائیل فون کا استعمال ،تیز رفتاری، ضد میں ڈرائیونگ ، اوور اسپیڈ ، اترائیوں ، چڑھائیوں پر بے احتیاط ،دوران ڈرائیونگ فون سننا ، ساتھیوں کے چہرے دیکھ کر باتیں کرنا ، نیند ، لمبی ڈیوٹیاں کرنا اور بس میں لگے ٹی وی سکرین پر غیر ثقافتی گانے دیکھنے کے وجہ سے خطر ناک حادثات رونما ہونے لگے، جس پر حکومت کے پاس صرف افسوس کے سوا کچھ نہیں ہوتا حال ہی میں ایک افسوس ناک واقعہ سوات سے لاہور جانے والے مسافربس کو ڈرائیور کی مبینہ غفلت کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس میں کئی قیمتی جانے ضایع ہوئی، عوام نے سوات انتظامیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ سوات مسافربس ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انسانی قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو
سوات، مسافربس ڈرائیورز سواریوں کے زندگیوں سے کھیلنے لگیں،عوام کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
