سوات  (مارننگ پوسٹ)  مینگورہ شہرکے مین بازار میں الیکٹرونکس آلات کی دکان میں نامعلوم وجوہات کیوجہ سے آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی اشیا جل گئیں۔ لاکھوں کا نقصان،دکان مالک نثار علی کے مطابق رات کے وقت نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کی دکان میں آگ لگ گئی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نتیجتاً دکان میں موجود سیکڑوں الیکٹرونکس اشیا جل گئیں جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔