سوات(مارننگ پوسٹ)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی ادارہ کو ترقی دلانے میں اہم کردار ان کی خدمات ناقابل فراموش سوات اور دیگر علاقوں کے طلبہ کو تعلیمی تحقیقی سرگرمیوں میں اپنا لوہا منوانے کے لئے بہتر مواقع فراہمی میں ان کا کردار اہمیت کا حامل ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلی کے پی محمود خان سے ان کو سوات یونیورسٹی میں خدمات کے لئے لانے کا مطالبہ ہے تاکہ یہاں پر بھی تعمیر وترقی اور تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں عوامی حلقوں نے ہزارہ یونیورسٹی وی سی ڈاکٹر محمد ادریس کے ہزارہ یونیورسٹی میں محدود وسائل کے باوجود کئی ڈیپارٹمنٹ تعمیر اور بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں بھرپور جدوجہد کی اس لئے پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کو سوات یونیورسٹی میں لاکر ان کو خدمات کا موقع دینے سے یہاں کے طلبہ اور علاقہ مستفید ہونگے
پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کوسوات یونیورسٹی میں خدمات کے لئے لانے کا مطالبہ
