سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ اب سیاست میں چوری اور سینہ زوری نہیں چلے گی نئے پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور نہ ہی کوئی کسی کا ماتحت ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی باریہ ہو رہا کہ چوروں سے لوٹاہو مال واپس ہو رہا ہے اورقوم کی امانت کو قومی خزانے میں واپس جمع کرنے کا عمل شروع ہوچکاہے جس سے اقتدار سے محروم ہونے والے ہمارے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوارن کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کا کھویا ہوا مقام بحال کرنا ہے جس کیلئے وہ خاطر خواہ اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی کیلئے آگے بڑھنا اور وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا چیئرمین ڈیڈیک سوات نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بغور سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں جبکہ بعض مسائل کو موقع پر حل کیا گیا۔