سوات(مارننگ پوسٹ)یوسی گل کدہ کے سابق تحصیل کونسلر اور پی ٹی ائی کے رہنماء ذاہد خان عرف باز خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز چند شرپسند عناصر کی جانب سے سیدو شریف قبرستان میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بیان بازی کی گئی جس میں انہوں نے علاقہ معززین پر بے جا الزام تراشی کی گئی اور قبرستان میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا مطالبہ کیا ،انہوں نے کہا کہ سیدو شریف مقبرے کے باہر جائیداد ہماری ملکیت ہے اور اس سے قبل ان لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سوات کو ایک درخواست بھی دی گئی تھی جس میں مکمل انکوائری کے بعد ہمارے حق میں فیصلہ کیا گیا اور مذکورہ جائیداد کو ہماری ملکیت تسلیم کی گئی اور حکم بھی جاری کیا گیا جس کی نقولات سیدو پولیس اور دیگر محکموں سمیت تمام فریقین کو بھی دی گئی لیکن مذکورہ افراد بلیک میلنگ کرتے ہے اور شریف لوگوں کو بدنام کرنے کی کوششیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو پاس اس جائیداد کے بارے میں ملکیت کے کوئی ثبوت ہوں تو سامنے لائیں ہم نہ لینڈ مافیا ہے اور نہ ہی ان لوگوں کو سپورٹ کرتے ہیں اس سلسلے میں مذکورہ تحصیل کونسلر خالد محمود نے یہ زمین صوبائی حکومت کو خریدنے کی کوشش کی لیکن سابقہ حکومت ختم ہونے کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا اور انہوں نے ایک بار پھر یہ مسئلہ اچھالا ہے ۔
شرپسند عناصر کی جانب سے سیدو شریف قبرستان میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا مطالبہ
