سوات(مارننگ پوسٹ)بہتر حکومتی اقدامات سے عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم ہو رہی ہیں نئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے سوات میں ترقی کا انقلاب آنے کو ہے عوام بھی حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی عشر و زکواۃ کونسل کے ممبر اور ماہر تعمیرات انجنئیر عمر فاروق نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ”رنگونہ د سوات” میں مذاکرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سوات کی کاروباری و سماجی شخصیت فضل الرحیم بھٹی خیل اور ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن سوات غلام حسین غازی نے بھی پروگرام میں شرکت کی انجنئیر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مینگورہ سے لاری اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی اور جی ٹی روڈ کی تعمیر نو صوبائی حکومت کے مستحسن اقدامات ہیں جن سے ٹریفک مسائل اور سفری مشکلات میں کمی آئی ہے جبکہ سوات موٹر وے کی تکمیل سے یہاں سیاحت کو زبردست فروغ ملے گا مالم جبہ اور کالام شاہراہوں کی تعمیر بھی جلد مکمل ہو جائیگی جس سے سیاحت کے علاؤہ مقامی طور پر خوشحالی آئیگی انہوں نے کہا کہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال کی نئی عمارت انتظامیہ کو حوالہ کر دی گء ہے جس سے علاج کی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور ڈویژن بھر کے عوام اس سے مستفید ہونگے اس کے ساتھ تحصیل سطح پر نئے کالجز اور زرعی یونیورسٹی کی تعمیر سے سوات میں تعلیم کا انقلاب آئے گا اور یہاں کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہونگی انہوں نے شہری حدود سے گزرنے والے مینگورہ خوڑ کی گندگی اور تعفن کا مسئلہ بہتر حل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر دریائے سوات سے منگلور سائڈ پر دنگرام سے ہوتی ہوئی نہر بنائی جائے اور دنگرام خوڑ میں اسے ڈالا جائے تو وہ پانی خوڑ کے پانی سے مل کر شہر کی گندگی کو ساتھ بہا لے جائیگا اور اسکے ساتھ زرعی اراضی بھی سیراب یوگی انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کا دارومدار سیاحت پر ہے اور حکومت سیاحت کے فروغ میں مخلص ہے ٹھوس اقدامات سے سوات کی سیاحت کو فروغ مل رہا ہے امسال سات سے اٹھ لاکھ سیاح سوات آئے ہیں جو ایک بڑی پیشرفت ہے اور آئندہ سال اس سے بھی زیادہ سیاحوں کی آمد متوقع ہے انہوں نے پختونخوا ریڈیو کو صحافت کے فروغ کا ذریعہ اور سوات کے عوام کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کا سوات کیلئے ایک تحفہ ہے جو یہاں کے عوام کی اواز بن کر ان کے مسائل و مشکلات میں کمی کا ذریعہ بنے گا۔