سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم سر جھکا کر نہیں بلکہ سر اٹھا کر چلنے والے سیاستدانوں میں سے ہیں ہم نے اپنے گزشتہ سیاسی و حکومتی کیریئر میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ہم قوم یا ورکروں کی نظر میں کل شرمندہ ہوں ہمارے اقدامات اور ترجیحات کھلی کتاب کی طرح ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ ہمارے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل ضلع سوات میں ایک پائی کی کرپشن بھی نہیں کرسکتا کیونکہ نہ میں خود کھاتا ہوں اور نہ ہی دوسروں کو کھانے دونگا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی حقوق پر سمجھوتا اور اپنی ذاتی مفادات پر سیاست کرنے والوں کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو ہمیشہ عوام کے سامنے بے نقاب اور غلط ثابت کیا ہے لیکن چوری اور سینہ زوری کے عادی اس کرپٹ ٹولے کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ہم عوامی لوگ ہیں ہم نے بدعنوانی کے تمام راستے بند کر دئیے ہیں ہمیں عوامی مفاد پر مبنی حق کے فیصلوں اور پالیسیوں پر کسی بھی چور اور ڈاکو سے کوئی ڈر نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں حلقہ پی کے 5 کے ناظمین، نائب ناظمین، ضلع وتحصیل، ویلج کونسلروں اور پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک نے تمام شرکاء کیساتھ ترقیاتی کاموں اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے مشاورت بھی کی فضل حکیم خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 میں پی ٹی آئی ورکرز میرے خاندان کی طرح ہیں میں ہمیشہ ان کو عزت اور احترام کے نظر سے دیکھتا ہوں اسلئے ہم تمام ترقیاقی کام ان کی مشاورت سے کرینگے جس پر عوام سے بھی ان کی نگرانی میں رائے لی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم سب وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کوئی کچھ بھی کرلے ہم عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں گے انہوں نے کہا کہ آج میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ ورکرز ہر کسی کو احترام اور عزت دے لیکن اُن لوگوں کو عزت نہ دے جن میں دوسروں کی عزت نہ ہو بلکہ اُن کو عوام کے سامنے بے نقاب کرو تاکہ آئندہ کوئی عوام سے دھوکہ دہی کی جرات نہ کرے اور نہ ہی جھوٹے وعدے کرے۔
ہم سر جھکا کر نہیں بلکہ سر اٹھا کر چلنے والے سیاستدانوں میں سے ہیں۔فضل حکیم خان
