سوات(مارننگ پوسٹ) بریکوٹ اسپتال میں میڈیاکوریج پرپابندی کے خودساختہ نوٹس لگادی گئی، صحافیوں کا شدید ردعمل، تفصیلا ت کے مطابق بریکوٹ کے سرکاری اسپتال میں انتظامیہ کے طرف سے ایسے پوسٹر لگائے گئے جن میں لکھا گیاہے کی پیمرا نے تمام سرکاری اسپتالوں میں میڈیاکے کوریج پرپابندی لگادی ہے اور کوئی بھی صحافی یا میڈیا نمائندہ کسی بھی اسپتال میں کوریج نہیں کرسکتا نہ ویڈیو بناسکتاہے اور نہ ہی فوٹو اس پر سوات میڈیا ایسوسی ایشن نے سخت ردعمل کا اظہار کیاہے اور اس کو میڈیاپر خودساختہ پابندی قرارد ی ہے کیوں کی پیمرا یا خیبر پختون خوا حکومت کے طرف سے اس طرح کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا، اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت ہشام خان سے رابطہ کیاگیا توا نہوں نے لاعلمی کا اظہارکیاہے اور اس کی تحقیقات کو حکم دیا، سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدرنیازاحمدخان نے اس پرکہاہے کہ بعض نااہل اور کام چور ڈاکٹراپنی نااہلی چھپانے کے لئے اور حکومت کو بدنام کرنے کے لئے اس طرح خودساختہ پوسٹر لگارہے ہیں اس سے قبل بھی اسپتال ہذا میں اس قسم کی پوسٹرلگائے گئے تھے جوکہ بعد میں ضلع انتظامہ اور ڈی ایس او کے ہدایت پر ہٹادئے گئے مگر ان کو لگانے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ الیکٹرانک میڈیاکے صدر نے اسپتال عملے کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیاہے اور اسپتال میں موجود چند افسرجوکہ پچھلے تین سالوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہے فوری طور تبدیل کرنے کامطالبہ کیاہے بصورت دیگرتمام میڈیا کے نمائندے اس کے خلاف احتجاج کرینگے۔
بریکوٹ اسپتال میں میڈیاکوریج پرپابندی کے خودساختہ نوٹس لگادی گئی، صحافیوں کا شدید ردعمل
