سوات(مارننگ پوسٹ) کبل تندور مالکان پر انتظامیہ کے جانب سے بھار ی جرمانے عائد، نان بھائی سراپا احتجاج، آٹا مہنگا ہو گیا ہے، نر خنامہ نہ ہونے کے باوجود جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں پہلے ہمیں نرخنامہ دے کر بعد میں جرمانے لگائے جائے تندور مالکان شیر رحمان، امجد علی، رفیق، ہد ایت الرحمان کی گفتگو 13جولائی کو کئے گئے ہڑتال کے انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ اب بھی جا ری ہے اگر اس طرح انتقامی کاروائیوں کو فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو با زاروں کو بند کر کے شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے عبد الغفور خان کا میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کبل کے مختلف با زاروں میں نان بھائیوں کے خلا ف کاروائی کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک ایک نان بھائی کو اسسٹنٹ کمشنر کبل نے 6500روپے جرمانہ کیا گیا جس کے بعد تندور مالکان سراپا احتجاج بن گئے انہوں نے کہا کہ آٹا مہنگا ہے اور نر خنامہ بھی نہیں دئیے گئے ہیں روٹی کی وزن کا تعین کر کے بعد میں جر مانے لگائے جائے اس موقع پر تا جر رہنما عبد الغفور خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ 13جولائی کو کئے گئے ہڑتال کے بعد انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو کہ نا قا بل برداشت ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو با زاروں کو بند کر کے شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔