مون سون کا طاقتور سسٹم آج 24 جولائی کی شام پاکستان کے بالائی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے جس کے باعث ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروںکے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پشاور اور دیگر اضلاع میں تین دن تک موسلادھار اور تیز بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے پشاور ، نوشہرہ، چارسدہ ، سوات اور چترال میں ممکنہ سیلابی ریلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور حکام کو ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں آج شام سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے اور ہفتے کے دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور، پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈبلیو ایس ایس پی کوبھی سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں پانی کے اخراج کیلئے اقدامات اٹھائیں، ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کوسفر کے دوران تفریحی مقامات پر احتیاط کرنے اور ڈپٹی کمشنر ز کو سیاحوں کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مون سون کا طاقتور سسٹم آج شام بالائی علاقوں سے ٹکرائےگا،سوات میں سیلابی ریلے کا خدشہ
