سوات(مارننگ پوسٹ)پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر مینگورہ کرنل معراج اورسی ایم ایل سی کے انچارج کرنل نوید نے کہاہے کہ الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے قیام امن کے لئے بھر پور کرداراداکیا ہے،سوات کے صحافیوں نے آپریشن کے دوران ریاست کے چوتھے ستون کا کردار اداکرکے نمایاں خدمات انجام دی ہیں،پاک فوج صحافیوں کے کردار کو قدرسے نگاہ سے دیکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سعید الرحمن کی قیادت میں کابینہ اراکین اور سینئرصحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد میں جنرل سیکرٹر ی شہزادنوید،سینئر صحافیوں شیرین ذادہ،سیدشہاب الدین،نیاز احمد خان،سلیم اطہر،فضل خالق اور شفیع اللہ شامل تھے،کرنل معراج اور کرنل نوید نے کہاکہ سخت حالات گزرچکے ہیں اور اب سوات میں امن قائم اور سیاحت پروان چڑھی ہے،انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر سوات کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے کاوشیں جاری رکھنی چاہیے۔
سوات الیکٹرانک میڈیا کے سینئرصحافیوں نے قیام امن کے لئے بھر پور کرداراداکیا
