سوات(نامہ نگار) یونی ورسٹی آف بونیر کے زیر اہتمام سوات میں صوبے کے تاریخ میں پہلی باردوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس برائے الیکٹریکل،کمونیکیشن اور کمپیوٹر انجینئرنگ شروع ہوگیا،جس میں 20ممالک کے ماہرین نے شرکت کررہے ہیں جس میں ماہرین اپنا ریسرچ سینکڑوں طلباء وطالبات کے ساتھ شیئر کررہا ہے،تفصیلات کے مطابق یونی ورسٹی آف بونیر کے زیر اہتمام سوات میں صوبے کے تاریخ میں پہلی بار دورزہ انٹرنیشنل کانفرنس برائے الیکٹریکل،کمونکیشن اور کمپیوٹر انجینئرنگ بتاون سرحد یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی،ڈائر یکیٹورریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاسٹک سوات کے نجی ہوٹل میں شروع ہو گیا ہے،کانفرنس سے یونی ورسٹی آف بونیر کے پروجیکٹ ڈاریکٹر محمد فاروق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس ieeeکے زیر نگرانی جوکہ امریکہ کا ایک ذیلی ادارہ ہے اور ieeeہائی کوالٹی ریسرچ اور ٹیکنالوجی کانفرنس کیلئے دنیا بھر میں الیکٹر یکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ کیلئے مانا جاتا ہے آجکل کے جدید دور میں ہر ملک سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں ترقی پذیر ملک کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے لہذا ترقی پذیر ممالک ترقی یافتہ ممالک کی سائنس میں پیش رفت سے فائدہ اُٹھا کر اپنی مسائل حل اور دیر پا ترقی کے خواب کو ممکن بنا سکتے ہیں،آج کی کانفرنس کا بنیادی مقصد ہی نوجوان سائنسدانوں،انجینئرز،ٹیکنالوجی ایکسپرٹ اور تعلیم یافتہ طبقہ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،تاکہ وہ عصر ے حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے معلومات کے تبادلہ کے زریعے پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کو نئے راستے پر ڈالنے کیلئے ایک دوسرے کے علم سے فائدہ اُٹھا سکے کانفرنس میں سرحد یونی ورسٹی کے ڈاکٹر سلیم الرحمان،ڈاکٹر خالد رحمان ڈاریکٹر اور 20ممالک کی غیر ملکی سائنسدانوں بھی شریک ہے اس کے علاوہ ملک بھر سے سینکڑوں طلباء وطالبات بھی اس کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں کانفرنس دو روز تک جاری رہے گی۔۔۔۔
بونیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام سوات میں صوبے کے تاریخ میں پہلی باردوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس شروع
