سوات(نامہ نگار) کانجو میں سوات کی تاریخ کی بدترین ٹریفک جام ٹریفک پولیس کنڑول کرنے میں ناکام، بعض ٹریفک پولیس کا عوام کے ساتھ انتہائی خراب رویہ کئی مقامات پر پولیس اور عوام کا ہاتھاپائی، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تحصیل کبل کے علاقے کانجوں میں بدترین ٹریفک جام رہا کانجو سے کوزہ بانڈی اور علی گرامہ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام رہی کئی جگہوں پر ڈرائیوروں اور ٹریفک پولیس کے درمیان تو تو میں اور بات ہاتھائی تک پہنچ گئی مینگورہ کانجو روڈ پر بعض پولیس اہکار جوکہ خو د کو پولیس افسروں کے رشتہ دار بتارہے تھے عام لوگوں کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیز رہا۔ شدید گرمی میں بچے اور خواتین گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنس کرررہے اس سلسلے میں ٹریفک انچارج امیر زیب خان سے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی مگر ان کا فون نمبر 03479535321بند آرہاتھایا اٹھایانہیں جارہاتھا۔ عوام نے ڈی پی او سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک اہلکاروں نے عید پر سیاحوں کو بہترین سہولیات دی ہے اور لوگ ان سے خوش ہے مگر بعض بد تمیز اور اڑیل ٹریفک پولیس اہکار محکمے کے لئے بدنامی کا باعث بن رہے ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائیں اور خوش اخلاق لوگوں کو ٹریفک پولیس میں لایاجائیں۔
کانجو میں سوات کی تاریخ کی بدترین ٹریفک جام,ٹریفک پولیس کنڑول کرنے میں ناکام
