سوات(مارننگ پوسٹ) کانجو شدید ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا، کبل سے مینگورہ جانے کا دس منٹ فاصلہ گھنٹوں گھنٹوں میں طے ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، پرسان حا ل کوئی نہیں، ممبران اسمبلی خا مو ش، کبل اور مام ڈھیرئی کے مقام پر دریائے سوات میں دو پل تعمیر کرنے کا عوامی مطالبہ، کانجو چوک میں سوئی گیس کی تعمیری کام دن کے بجائے رات کو کرنے کا عوامی حلقوں کی طر ف سے مشورہ تفصیلات کے مطابق علیگرامہ کانجو سے مینگورہ تک شدید ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہ ہو سکا گھنٹوں گھنٹوں میں دس منٹ کا فاصلہ طے ہونے سے عوام شدید مشکلات سے دوچار، جس پر ممبران اسمبلی نے مکمل خا مو شی اختیار کر رکھی ہے عوامی حلقوں نے تعمیراتی کام دن کے بجائے رات کو کرنے اور دریائے سوات پر کبل اور مام ڈھیرئی کے مقام پردو پل تعمیر کرنے کامطالبہ۔
کانجو شدید ٹریفک جام روز کا معمول،کبل اور امام ڈھیرئی کے مقام پر دو پل تعمیر کرنے کا عوامی مطالبہ
