سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں انٹر سکولز سپورٹس مقابلے جاری ہے ، آج کے ہاکی میچ میں خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے ٹیم نے گورنمنٹ ودودیہ ہائی سکول کے ٹیم کو 5-0 سے شکست دے کر فائینل میچ جیت لیا، یہ دلچسپ ہاکی میچ آج ہفتہ کے روز فارم گراونڈ مکانباغ میں کھیلا گیا، خپل کور ماڈل سکول کے کھلاڑی رحمان علی ،فاروق خان نے پہلے حاف میں ایک ایک گول کیا جبکہ گورنمنٹ ودودیہ سکول کے جانب سے کوئی بھی گول نہ ہوسکا اسی طرح دوسرے حاف میں خپل کور ماڈل سکول کے کھلاڑی رحمان علی نے 3 گول مزید کر ڈالے ،جس کے مقابلے میں ودودیہ ہائی سکول کوئی بھی گول نہ کرسکی جو میچ کے آخر تک خپل کور ٹیم کے جیت کا سبب بنا ،
سوات انٹر سکولز سپورٹس مقابلے 2019، خپل کور ماڈل سکول نے ہاکی فائینل اپنے نام کرلیا
