سوات(مارننگ پوسٹ)جماعت السلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سیراج الحق نے مینگورہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام دنیا کی بہترین فوج اور وسائل کے باوجود مقروض ترین ملک بنایاگیاہے، گیارہ مہینوں میں ریکارڈ قرضہ لیکرپی ٹی آئی نے قوم کوعذاب میں مبتلا کردیا،جھوٹ نہ بولنے والے وزیر اعظم اور اس کی حکومت نے 365 دن جھوٹ بولا، 5555 ارب کے ٹیکپ لگاکر آئی ایم ایف کو خوش کردیا گیا، پاکستانی کرنسی کو افغان کرنسی اور بنگلہ دیش کی سے بھی کم کردی گئی۔ پاکستان کی کرنسی میں 37 فیصد کمی ہوئی، اب صرف کاغذ رہ گئی،حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیاتھامگر پانچ لاکھ نوجوانوں کوبیروزگار کردئے،50 لاکھ گھر دئے نہیں لوگوں سے گھر واپس لئے گئے، احتساب کا نعرہ ہمارا نعرہ تھا لیکن پی ٹی آئی کا سپیکر بڑا تھا،ایک سال میں ایک روپیہ کسی سے نہیں لیا گیا،وزیر اعظم کا ویژن صرف نواز شریف سے ٹی وی واپس دلانا ہے،ٹرمپ سے ہاتھ ملانے پر پی ٹی آئی والے جشن مناتے ہیں،امریکہ نے ایوب خان کااستقبال کرکے کہا گھوڑا اچھا ہے، آج امریکہ نے کہا کہ کچھ مفادات ہمارے کچھ پاکستان کے ہیں، قوم جواب چاہتی ہے پاکستان کو طالبان سے مذاکرات کا کام لیا جائے گاکشمیر پر ثالثی پر خوشی منانے والے سن لیں، اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ہے،حکومت نے نیا منصوبہ بنایا تو قوم مخالفت کریگی، موجودہ حکومت بھی سابق حکومتوں کا تسلسل ہے،پی ٹی آئی نے دو قدم آگے بڑھ کرآئی ایم ایف کی وفاداری کا ثبوت دیا، اپوزیشن کے ساتھ بھی نہیں، ہم تیسری قوت ہے،موقع ملا تو کرپشن فری پاکستان کو بناکر دکھائیں گے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا باب بند اور پی ٹی آئی ناکام ہوچکی ہے،اب باری ہے تو صرف جماعت اسلامی کی باری ہے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کا مینگورہ میں کارکنوں سے خطاب اس موقع پر جماعت اسلامی سوات کے صدر محمد آمین اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔