سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہر یار امیر زیب نے کہا ہے کہ سیدو شریف ہسپتال میں سرکاری نوکریوں پر ڈاکہ ڈالہ گیا ہے،مقامی لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،ہسپتالوں میں صفائی کا ناقص انتظام ہسپتال کی حالت ٹھیک کرنے کے دعویداروں کے منہ پر تمانچہ ہے دوسروں کے حقوق غصب کرنے والوں کے منہ سے انصاف کی باتیں ٹھیک نہیں لگتی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیدو ٹیچنگ ہسپٹلز میں مقامی لوگوں کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی کے اس حکومت میں مقامی لوگوں کا حق مٹہ اور دیگر علاقے کے لوگوں کو دیا گیا ہے جو مقامی لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے جبہ کے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی بھی غیر تسلی بخش ہے اور دونوں بڑے ہسپتالوں میں صفائی کا بھی فقدان ہے اور گندگی کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے
سیدو شریف ہسپتال میں سرکاری نوکریوں پر ڈاکہ ڈالہ گیا،شہر یار امیر زیب
