سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ کے جی ٹی روڈ پر نالے کا کام ادھورا چھوڑنے کے بعد بارشوں سے پانی محلہ زاہد آباد میں داخل ہوگیا،گھروں میں پانی نے تباہی مچادی،لوگوں نے ایم پی اے فضل حکیم کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کردیا،جی ٹی روڈ پر تعمیراتی کام کے دوران ٹھیکدار نے نالے کو ادھورا چھوڑ گئے اور مینگورہ خوڑ کی بجائے پانی کا رخ پرانی نالے کی طرف کیا ہے بارش ہوتے ہی نالہ بھر گیا اور پانی آبادی اور گھروں میں داخل ہوگیا جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا،لوگوں نے برتن اٹھا کر پانی باہر پھینکتے گئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے کی صفائی شروع کردی مقامی افراد نے ایم پی اے فضل حکیم اور ٹی ایم اے مینگورہ کے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ مانگنے والے اقتدار میں آکر غائب ہوجاتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نالے کی فوری تعمیر کے لئے اقدامات کئے جائیں اور پانی خوڑمیں ڈالا جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کریں گے۔
مینگورہ، نالے کا کام ادھورا چھوڑنے سے بارش کا پانی محلہ زاہد آباد میں داخل ،گھروں میں پانی نے تباہی مچادی
