سوات (مارننگ پوسٹ)واسا کمپنی مینگورہ صارفین کو پانی کے سپلائی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ،عوام اور صارفین پانی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،آخر واسا کمپنی کے اہلکاراور زمہ داران بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے کے باوجود کس مرض کی دوا ہے یہ بات پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری، تحصیل کونسل ویونین کونسل سیدو شریف ڈاکٹر خالد محمود نے میڈیا کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرمی کے شدید موسم میں اگر ایک طرف صارفین پانی کے بوند بوند کو ترس گئی ہے بلکہ سیدو شریف اور مینگورہ کے نو یونین کونسلوں میں صفائی صفائی کے حالت بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے محکمہ واسا کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی سی سواتفوری طور پر واسا کمپنی کے حکام کے غفلت کانوٹس لیکر عوام کے مسائل جلد از جلد حل کریں