سیالکوٹ(این این آئی) امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹ کیمطابق 41سالہ امریکی خاتون 21سالہ پاکستانی لڑکے سے ملاقات کیلئے سیالکوٹ پہنچ گئی۔ 41سالہ ہیلینا کی 21سالہ کاشف سے ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی۔ دونوں میں دوستی ہوئی جس کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی ۔ہیلینا نے 21 سالہ کاشف سے محبت کا اظہار کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیااور اسی لئے ہیلینا پاکستان پہنچ گئی۔ ہیلینا کاشف سے شادی کرنے سے قبل اسلام قبول کرے گی جس کے بعد دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ کاشف کے اہلخانہ کے مطابق شادی کی تمام تر تیاریاں کر لی گئیں جبکہ کاشف کے دوست احباب کو بھی شادی کے دعوت نامے بھجوائے جا چکے ہیں