سوات(مارننگ پوسٹ) ممتاز قوم پرست رہنما وہومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سینئر رہنما و قانون دان سردار احمد خان یوسفزئی نے IG پشاور وزیر اعلی محمود خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سینئر قانون دان گل محمد خان کھٹانہ کے ساتھ پولیس کے غیر قانونی اور ہتک امیز روئیے کے خلاف اعلیٰ انکوائری کمیشن بنا کر متعلقہ پولیس افیسر روں کے خلاف قانونی کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ تحصیل کبل میں پولیس کے خواتین کیخلاف غیر انسانی رویوں کی روک تھام کریں اور جن پولیس افیسرزخا تون مسما ۃ (ر) کو غیر قانونی طور پر تھانہ میں را ت گزاردئیے اس پر حکام با لا نو ٹس لے تمام ثبوت فائلوں میں موجود ہے IGپولیس نو ٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کا حل تلا ش کریں ورنہ سوات کے عوام کا پولیس سے اعتماد اُٹھ جائیگا۔
سوات،آئی جی پشاور اور وزیر اعلی سینئر قانون دان کے ساتھ غیر قانونی اور ہتک امیز روئیے پر پولیس کیخلاف ایکشن لیں، سردار احمد خان یوسفزئی
