سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیدا محمد کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 5 میں جس ٹیوب ویلز میں خرابی ہے اسے ہنگامی بنیادوں پر فعال بنا کر جلد عوام کو پینے کے صاف پانی فراہم کی جائے حلقہ پی کے 5 کے عوام نے مجھے اپنے مسائل کے حل کیلئے کامیاب کرکے اس مقام تک پہنچایا ہے عوامی خدمت میں کوئی رکاؤٹ برداشت نہیں کی جائے گی وہ ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں حلقہ پی کے 5 میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں سی او کے علاوہ آپریشن منیجر میاں شاہد،ایس ڈی او اور دیگر حکام موجود تھے چیئرمین ڈیڈیک نے ہدایت کی کہ حلقہ پی کے 5 میں پانی کی قلت کو ختم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ رنگ محلہ،اخترآباد،باچا محلہ اوردیگر علاقوں کے ٹیوب ویلز کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کردئے جائے اور عوام کو جلد از جلد پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ طاہرآباد،گنبد میرہ،سرغراور محلہ کارگل فیض آباد کیلئے جلد نئے ٹیوب ویلز تعمیر کئے جائے تاکہ عوام کو مزید تکالیف سے چٹکارہ ملے اور انہیں ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 کے غیور عوام میرے لئے قابل قدر ہیں ان کی ہر جائز مطالبات کو حل کرنا ہمارا فرض ہے انہیں کبھی بھی سہولیات سے محروم نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے مینگورہ شہر میں پینے کے صاف پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے باغ ڈھیرئی سے 50 کلومیٹر لمبی گریوٹی لائن کے ذریعے فلٹرشدہ پانی مینگورہ شہر پہنچانے کے منصوبہ پر سروے اگلے مہینہ شروع کردیا جائے گا جو اہل سوات کیلئے بڑی خوشخبری ہے اس منصوبہ کی تکمیل سے مینگورہ کے شہریوں کا ٹیوب ویلوں پر انحصار ختم ہو جائے گا اور حکومت کو بھاری بھر کم بجلی کے بلوں کی بچت بھی ہو گی۔