سوات(مارننگ پوسٹ)تحصیل کونسل بحرین نے سال 2019-20کے لئے 24 کروڑ 79 لاکھ 42ہزاربجٹ پاس کرکے منظور کرایا بجٹ میں ترقیایت کاموں کے لئے 8کروڑ 90لاکھ جبکہ غیر ترقیاتی کاموں کے لئے 9کروڑ 19لاکھ 93ہزار مختص کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل بحرین کا سالانہ بجٹ اجلاس برائے سال 2019.2020منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت پریذائڈنگ افیسر مولانا محمد شعیب نے ادا کی۔جبکہ بجٹ تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب نے پیش کیا۔اجلاس میں کونسلروں نے ٹی ایم اے اور دیگر محکمہ جات کے کار کردگی پر روشنی ڈالی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز بھی پیش کئے۔حبیب اللہ ثاقب نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ بجٹ سے 9کروڑ 32لاکھ،صوبائی حکومت سے ملنے والی 10کروڑ 35لاکھ جبکہ اپنے ذرائع سے آمدن 5کروڑ 6لاکھ حاصل کی جائیگی۔جس میں 50لاکھ روپے ٹی ایم اے بلڈنگ کے تعمیر پر خرچ ہونگے سالانہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 8کروڑ 90لاکھ جبکہ غیر ترقیاتی کاموں کے لئے 9کروڑ 19لاکھ 93ہزار مختص کئے گئے۔جبکہ دیگر مدات میں رقوم مختص کئے گئے اجلاس سے خطاب کے دوران حبیب اللہ ثاقب نے کہا کہ ہمارا کونسل واحد کونسل ہے جس میں تمام کام باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں اور یہاں پر کسی قسم کی اپوزیشن کی نام ونشان نہیں اور اپوزیشن کا کردار بھی مثالی تھا اس موقع پر تمام کونسلران نے بجٹ کو متفقہ طور منظور کرکے پاس کیا۔اس موقع پر کراچی ضلع غربی کے ڈسٹرکٹ کونسل کے جانب سے تحصیل کونسل بحرین کے کونسلروں کیلئے خصوصی تحفہ اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کئے،اجلاس میں اے اے سی بحرین،ایس ڈی پی او سرکل مدین،ڈی ایف او،محکمہ زراعت کے نمائندے اور دیگر بھی شریک رہے