سوات  (مارننگ پوسٹ)      آئس کے خلاف سوات پولیس کی خصوصی مہم کے دوران دو آئس فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سوات پولیس کے جاری کرد ہ بیان میں کہا ہے کہ ڈی پی اوقاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر آئس ڈیلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایس پی خوازہ خیلہ حبیب اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ درشخیلہ میں بد نام زمانہ آئس ڈیلر باچا خان کو گرفتار کرکے اس سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کیا ہے۔