سوات (مارننگ پوسٹ)گجرات پنجاب میں اتروڑکالام کے رہائشی نوجوان مسکین زادہ کی بے دردی سے قتل کے خلاف سوات میں احتجاج کا سلسلہ زور پکڑتا جارہا ہے، اتروڑ،مٹلتان اور کالام کے بعدبحرین بازار میں بھی عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مظاہرین کا چیف جسٹس سے مسکین زادہ قتل واقع کا از خودنوٹس لینے کا مطالبہ۔ گزشتہ دنوں گجرات پنجاب میں اتروڑ کالام کے رہائشی نوجوان مسکین زادہ ولد شیر زاد کو کئی افراد نے باندھ کر بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ مسکین زادہ کی قاتلوں کو فوری طور کڑی سزا دینے اور مسکین کی ورثا کو انصاف فراہمی کے لئے سوات میں عوام مسلسل احتجاج کررہے ہیں اس سلسلے میں بحرین بازار میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے ضلعی ناظم اعلی محمد علی شاہ، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب، جے آئی یوتھ خیبرپختونخوا کے صدیق احمد پراچہ، بخت امین کریمی،راجہ ممتاز، خالد محمود گجر، خادم اوشو مٹلتان انجینئر سعید سمیت دیگر مشران نے خطاب کیا۔ مشران نے خبردار کیا کہ مسکین زادہ شہید کو حکومت کی طرف سے انصاف نہ ملا تو ہم خود انصاف دلوائیں گے۔