لاہور(آئی این پی)این پی سی سی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافے کی سمری نیپرا کو ارسال کر دی۔ سمری کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 5 اعشاریہ 18 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی گئی، جس میں سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے 5 اعشاریہ 18 روپے فی یونٹ قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے، نیپرا سی پی پی اے کی سفارشات کی روشنی میں قیمتوں میں اضافے کا تعین کرے گی، جون کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، 6 اگست کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان متوقع ہے