پشاور: محکمہ خوراک خیبرپختونخوا میں 7 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق یہ بے قاعدگیاں مختلف مدات میں کی گئی ہیں، جن میں سب سے بڑی رقم گندم کی خریداری سے متعلق ہے۔
رپورٹ کے مطابق صرف گندم کی خریداری میں 6 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ گندم مہنگے داموں خریدنے کی وجہ سے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انصاف فوڈ کارڈ منصوبہ بروقت شروع نہ ہونے سے 18 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، حالانکہ اس منصوبے کے لیے 50 کروڑ روپے پہلے ہی ریلیز کیے جا چکے تھے۔
علاوہ ازیں رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ:
جرمانوں کی عدم وصولی کی وجہ سے 13 کروڑ 35 لاکھ روپے کا نقصان ہوا
لائسنسز کی بروقت تجدید نہ ہونے سے 21 کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا