سوات(مارننگ پوسٹ) تلیگرام میں جواں سالہ لڑکی نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا،میری بیٹی کو زہریلی دوا کھلائی گئی انصاف فراہم کیا جائے،والد کا الزام، پولیس کے مطابق تھانہ ملم جبہ کے حدود تلیگرام میں گزشتہ روز جواں سال لڑکی(ش) زوجہ اعزاز سکنہ تلیگرام گھر میں لاش ملی پڑی،گھر والوں کے مطابق لڑکی نے زہریلی دوا کھا کر خود کوشی کرلی ہے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جس سے ساری صورت حال واضح ہوجائیگی،چوکی انچارج حسن زیب،ادھر لڑکی کے والد عمر سردار سکنہ شکروں نے الزام عائد کیا ہے کے سسرال والے میرے بیٹی سے ہر وقت جگھڑے کیا کرتے تھے اور کئے بار اس کو مارا پیٹا بھی تھا میری بیٹی خود کوشی نہیں کر سکتی اس کو زبردستی زہریلی دوا کھلائی گئی ہے انتہائی غریب ہو انصاف فراہم کیا جائے