سوات(مارننگ پوسٹ) ضلعی انتظامیہ سوات نے ٹیلرز کیلئے کپڑوں کی سلائی کا نیا نرخنامہ جاری کیا ہے دفتر ڈپٹی کمشنر سوات سے جاری نرخنامے کے مطابق کیٹگری اے میں بڑا سوٹ سپیشل کی قیمت 700 روپے اور بچگانہ سوٹ کی قیمت 400 روپے مقرر ہے اسی طرح کیٹگری بی میں بڑے سوٹ کی قیمت 600 روپے اور بچگانہ سوٹ کی قیمت 300 روپے ہے جبکہ کیٹگری سی میں بڑے سوٹ کی قیمت 500 روپے اور بچگانہ سوٹ کی قیمت 250 روپے ہے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تمام ٹیلرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنی دکانوں پر سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ آویزاں کریں اور مقرر سرکاری قیمتوں سے تجاوز نہ کریں جبکہ دکانوں میں سرکاری نرخنامے آویزاں نہ کرنا قانوناً جرم ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔