سوات(مارننگ پوسٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور انہیں کارکن صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا،وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی،الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے صدر نیاز احمد خان کی قیادت میں وزیر اعلیٰ محمود خان سے ان کی رہائش گاہ مٹہ میں ملاقات کی جس میں چیئرمین شیرین ذادہ،جنرل سیکرٹری سعید الرحمن اور ایگزیکٹیوکونسل کے ممبران سیدشہاب الدین اورسلیم اطہر شامل تھے،
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ سوات کے صحافیوں نے کشیدگی،سیلاب اورمابعد سوات کی تعمیر وترقی کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں جس کو ہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ میڈیا ریاست کوچوتھاستون ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،صحافی معاشرے کی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں اور ہمیں امید ہیں کہ سوات کے صحافی حسب سابق آئندہ بھی مثبت رپورٹنگ کریں گے انہوں نے کہاکہ سوات کے کارکن صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور انہیں ان کے جائز اور قانونی حقوق دلاکر رہیں گے۔