خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ سوات کے علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے منظور کر لئے مذکورہ رقم صاف پانی کی فراہمی،مواصلات کے نظام کی بحالی، بجلی ، بلدیات، کھیل اور اوقاف کے منصوبوں پر خرچ کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 15کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ باقی رقم اگلے برسوں میں خرچ کی جائیگی ذرائع کے مطابق سوات میں مدین پل سے بدالی پل تک سڑک کی بحالی پر 6کروڑ62لاکھ 20ہزار گڈو ڈاگئی سے ڈاگئی تک کی 1.7کلومیٹر سڑک کیلئے 2کروڑ94لاکھ 77ہزار روپے رکھے گئے ہیں ڈاگئی سپورٹس گرائونڈ کی بحالی اور کمروں کی تعمیر کیلئے 15لاکھ، آر سی سی کلورٹ پل کی تعمیر کیلئے 2کروڑ اور گلیوں کی پختگی کیلئے ایک کروڑ روپے منظور کر لئے گئے ہیں۔