سوات(مارننگ پوسٹ)علاقہ گٹ یونین کونسل اکامعروف بامی خیل کے عمائدین نے مینگورہ شہرمیں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین گٹ روڈ کے مرمت کامطالبہ کررہے تھے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ میں علاقہ گٹ یونین کونسل اکامعروف بامی خیل کے سرکردہ افرادنے گٹ بیشبنڑ روڈ کی مرمت کیلئے مظاہرہ کیا مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ گٹ بیشبنڑ کے پندرہ کلومیٹر روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیاہے، آمدورفت میں شدید رکاوٹوں کاسامناہے، عوام شدید مشکل حالات میں مذکورہ روڈ پہ سفرکرتے ہیں ایمرجنسی کے صورت میں یہ مشکلات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں مظاہرین جن میں صاحبزادہ، گل محمدخانمولانا عبدالودود سماجی کارکن عبدالباقی، عقل زرین، گل زاہد، علی محمد، محمدرحمان، اقبال حسین، جودین کان، رفیع اللہ، رحمت، عمران اللہ، شفیع اللہ، ولی محمدناظم سعداللہ خان، قاری عمررحیم، نعمت اللہ اوردیگر شامل تھے، انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایک ماہ کے اندر اندرمذکورہ روڈ پرمرمتی کام شروع کیاجائے۔ بصورت دیگرہم صارف عدالت سے رجوع کرینگے اوراحتجاجوں کاسلسلہ شروع کرینگے اس کے علاوہ مڈل سکول میں اساتذہ کی کمی ہے، بجلی کانظام درہم برہم، ڈسپنسری نہ ہونے کیوجہ سے عوام کو شدیدمشکلات کاسامناہے۔ ریاست سوات کے دور سے علاقے کے مکین ان سہولتوں سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ روڈ کے مرمت کے بعد مالم جبہ تک رسائی آسان ہوجائیگی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ علاقے کو سیاحتی علاقہ قراردیکر سیاحوں کے لئے کھول دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی زون میں شامل ہونے کے بعد علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا۔ہم نے روڈ کی مرمت اوردیگرمسائل اورپانچ ہزار آبادی پرمشتمل علاقے کے عوام کے دیگرمسائل کے بارے میں حکمرانوں کواگاہ کیاہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے سیاحتی زون میں شامل ہونے کے بعد ملک بھر کے سیاح اس علاقے میں آئینگے، ہم وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پختونخوا، ممبران اسمبلی وزیروں سے پرزورمطالبہ ہے کہ اپنے پہلے فرصت میں پندرہ کلومیٹر روڈ کے مرمت کااعلان کریں اوردیگرمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرین بصورت دیگرعوام احتجاج پر مجبورہونگے جس کی تمام ترذمہ داری ضلع انتظامیہ اورموجودہ حکمرانوں پرہوگی۔
مینگورہ میں گٹ بیشبنڑ روڈ کی مرمت کیلئے احتجاجی مظاہرہ
