سوات(مارننگ پوسٹ) جمعیت علماء اسلام کے رہنما وسابق جنرل سیکرٹری اعجاز خان نے ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کے بڑھتے ہوئے نرخوں پر یشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی جانب سے غریب عوام کاجینا محال کرنے کامترادف اقدام قراردیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایک طرف ادویات اور اشیائے صرف کی قیمتیں بڑھا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا اوردوسری طرف ادویات کی قلت پیدا کرکے انہیں ذہنی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے اس صورتحال کے سبب غریب عوام شدید کشمکش میں مبتلا نظر آرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس وقت مارکیٹ سے شوگر اور بلڈ پریشر سمیت دیگر ادویات غائب ہیں جس کیلئے مریض دردر کی ٹھوکریں کھاتے نظر آرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے مگر یہاں پر معاملہ الٹا نظر آرہاہے کیونکہ حکومت عوامی مشکلات کا خاتمہ کرنے کی بجائے ان میں مسلسل اضافہ کررہی ہے جس کے سبب عوام کا جینا محال ہوچکا ہے جوایک قابل افسوس امر ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپر ادویات اور دیگراشیائے صرف کے نرخوں میں کمی کرنے سمیت ان کی قلت ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ عوامی پریشانیوں کا خاتمہ ہوسکے۔
جے یو آئی سر گرم رہنما اعجاز خان کاادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کے بڑھتے ہوئے نرخوں پر یشویش کا اظہار
