سوات (مارننگ پوسٹ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر و سابق ایم پی اے مفتی فضل غفور نے کہا ہے کہ جے یو آئی ملک میں مغربی ایجنڈے کے نفاذ کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے،ناموس رسالت قانون ختم کرنے کیلئے جمہوریت کوڈھال بنایا جا رہا ہے،ہم جمہوریت ناموس رسالت کیلئے چاہتے ہیں جبکہ کفری الہ کار اس کے خلاف ہے،جو حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے وہ یہودی ایجنٹ ہے اور ناموس رسالت ؐ کا قانون ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اُن پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جب تک جے یو آئی کا ایک بھی کارکن زندہ ہے تو اس ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دینگے جے ٹی آئی کے طلباء بیدا رہو چکے ہیں یہ پیغام ہر طبقہ فکر کو پہنچائیں گے، دینی مدارس میں جے ٹی آئی ایک مضبوط قوت بن چکی ہے، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی دفتر امانکوٹ میں جے ٹی آئی تحصیل بابوزئ کے نو منتخب کابینہ سے حلف برداری لینے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مفتی محمد وہاب،جے ٹی آئی بابوزئ صدر قاری شوکت علی،ضلعی کنونیئر حافظ صدیق اللہ شلمانی، حافظ شفیع اللہ اورقاری وسیم اللہ نے بھی خطاب کیا جبکہ مفتی فضل غفور نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے مالی تعاون کرنے والے قادنیوں کے ارادے ٹھیک نہیں لگتے، ملک میں قادیانیت کے فروغ کیلئے حکومت اہم کردار ادا کررہی ہے، قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے ان کو صرف ایک جھلک دکھائی ہے حکومت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں جب پورے ملک کے جے ٹی آئی کے طلباء اور جے یو آئی کے سربکف کارکنان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے تو حکومت کے پیر نہیں ٹک پائیں گے۔ ہم حکمرانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وفا کروگے تو وفا کریں گے، جفا کرو گے تو جفا کریں گے نفرت کرو گے تو نفرت ملے گی اور ہم نفرتوں کا حساب لیں گے، ملک کی بقاء و سالمیت اسلامی نظام میں مضمر ہے،جب تک صحیح معنوں میں اسلامی اقدار کی پاسداری کرنے والوں کی حکومت نہیں بنتی تب تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔