سوات(مارننگ پوسٹ) سوات بھر میں ہزاروں میٹرک پاس طلبا وطلبات کا داخلوں سے محروم ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،Aون اور Aگریڈ سے پاس طلبا ڈگری کالج مینگورہ اور جہانزیب کالج میں داخلوں سے محروم ہے من پسند طلبا کو سپورٹس کوٹہ کے بنیاد پر داخلے دئے گئے کالج پرنسپل سمیت ایم پی اے فضل حکیم اور عزیزاللہ گران نے بھی خاموشی اختیار کرلی ہے،پی ٹی آئی کے جانب سے تعلیم کے منشور میں فوقیت دینے کے دعوے عملی طور پر ناکام نظر آنے لگے ،وزیر اعلی محمود خان کے جانب سے سرکاری کاجلز میں سیکنڈ شفٹ کے اجرا کے اعلانات پر عمل درامد نہ ہوسکا،مینگورہ شہر کے سینکڑوں طلبا داخلوں سے محروم رہ گئے