محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا مالی سال 2019-20کے دوران صوبے کی تمام واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیوں کو مجموعی طور پر 3ارب 30کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کریگا جبکہ ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے محکموں کے ملازمین کے اہل خانہ کیلئے 10لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔ محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ گرانٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور کو دی جائیگی جو 2ارب 70کروڑ روپے منظور کی گئی ہے اسی طرح مردان کیلئے 14کروڑ 10لاکھ، کوہاٹ کیلئے 12کروڑ15لاکھ، سوات کیلئے 9کروڑ80لاکھ، ایبٹ آباد کیلئے 9کروڑ56لاکھ، ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے 7کروڑ41لاکھ جبکہ بنوں کیلئے 5کروڑ98لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں گرانٹ کی مد میں گزشتہ برس 2ارب 56کروڑ50لاکھ 79ہزار روپے کمپنیوںکو ادا کئے گئے تھے ۔محکمہ ذرائع کے مطابق دوران ملازمت جاں بحق ہونے والے ملازمین کے لواحقین کیلئے 10لاکھ روپے رکھے گئے ہیں گزشتہ برس اس مدمیں 8لاکھ روپے رکھے گئے تھے ۔واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیوں کو گرانٹ چار اقساط میں ادا کی جائیگی واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور کی 2ارب 70کروڑ روپے کی گرانٹ میں سے 70کروڑ روپے کو کارکردگی سے مشروط کیا گیا ہے بلوں کی مد میں آمدن کے مطابق 70کروڑ روپے میں سے ادائیگی کی جائیگی۔
واسا کمپنی سوات کیلئے 9کروڑ80لاکھ روپے گرانٹ منظور،
