سوات میں لوگوں کو گاڑی میں لفٹ دینے اور راستے میں لوٹنے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مسماۃ (ش)، نوید علی اور چودہ سالہ رحمان علی ساکن گلبہار پشاور گاڑی میں لوگوں کو لفٹ دے کر راستے میں لوٹتے تھے۔ سوات پولیس کے بیان کے مطابق گروہ نے چند دن پہلے شیر پلم تحصیل مٹہ میں بھی ایک خاتون لو لفٹ دے کر راستے میں زیورات سے محروم کیا تھا۔ کانجو پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔
سوات میں گاڑی کے اندر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے 3 ارکان گرفتار
