سوات (مارننگ پوسٹ) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع سوات کی ناظمہ رابعہ پائندہ نے فرانس میں ایک مرتبہ پھر اسلامو فوبیا اور توہینِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی تازہ لہر کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اور مغرب بظاہر مہذب ہونے کا لبادہ پہنے پھرتے ہیں، مگر سچی بات یہ ہے کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی اور شعائر اسلام کے خلاف ان کے بغض نے ان کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کردیا ہے فرانس یہ جان لے کہ امت کا ہر بچہ جوان بزرگ اور خواتین سب اپنے نبی کے ناموس کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کرنا جانتے ہیں فرانسیسی جریدے میں اہانت پر مبنی کارٹون کی اشاعت اور پھر اس کی سرکاری سرپرستی کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں رابعہ پائندہ کا کہنا تھا کہ ان فتنہ پروروں کی اتنی جرات ہوتی ہی اس لیے ہے کہ بدقسمتی سے مسلم دنیا کے اکثر حکمران اپنی دینی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرنے سے قاصر ہیں اگر پوری امت مسلمہ کے حکمران مکمل اتحاد و یکجہتی اور قوت کے ساتھ مل کر اس مغربی و یورپی دہشت گردی کا جواب دیں تو مجال ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی رہبرِ انسانیت صلعم کی شان میں گستاخی کا سوچے بھی، انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونے اور دنیا میں نقصِ امن کا خدشہ پیدا ہونے کے باوجود ان عالمی فورمز کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی لیکن جب ردِ عمل میں کہیں کچھ ہوجائے تو پھر یہ فوراً تمام مسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل چسپاں کرنے لگ جاتے ہیں عالمی اداروں کا یہ دہرا معیار اب کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فرانس سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کیے جائیں۔
فرانس سے ہر قسم سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کیے جائیں۔رابعہ پائندہ
