سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں ال ٹرانسپورٹ یونین عمل میں لایا گیا، صدر اقبال ستان اور جنرل سیکرٹری حاجی فردوس منتخب،تفصیلات کے مطابق سوات کے تمام ٹرانسپورٹر کا فضاگٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹر کی بڑی تعداد شر یک ہوئی،اجلاس میں ال سوات ٹرانسپورٹ یونین عمل میں لایا گیا ہے جس کے بعد متفقہ طور پر کا بینہ کا اعلان کردیا گیا صدر اقبال ستان،نائب صدر حاجی یوسف،چیئرمین یار محمد خان،جنر سیکرٹری حاجی فردوس، فنانس سیکرٹری،حیدر شاہ عرف ڈھیری، ثناء اللہ مشیراور پریس سیکرٹری نثار بہادر منتخب ہو گئے ہیں کا بینہ نے سوات میں ٹرانسپورٹر کو درپیش مشکلات اور اُن کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا ہے۔
سوات میں ال ٹرانسپورٹ یونین عمل میں لایا گیا، اقبال ستان صدر منتخب
