پاکستان نرسنگ کونسل نے نرسنگ کے ڈپلومہ کورس کے خاتمے کو مرحلہ وار بنانے کی تجویز واپس لیتے ہوئے ملک بھر میں تین سالہ جنرل نرسنگ ڈگری کورس روک کردیا ہے،اس سلسلے میں پاکستان نرسنگ کونسل کی جانب سے گزشتہ روز اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں2018کے سیشن کے بعد تین سالہ ڈپلومہ کورس میں داخلے نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کانفرنس میں صدر مملکت نے جنوری2019سے نرسنگ کے تین سالہ جنرل نرسنگ ڈپلومہ کوختم کرکے بی ایس این ڈگری متعارف کرانیکا اعلان کیا تھا جس کی روشنی میں ملک بھر کے محکمہ ہائے صحت کو اس سلسلے میں اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی تاہم جنرل نرسنگ ڈپلومہ کی بندش سے وفاقی ویژن2030کے اہداف متاثر ہونے کے علاوہ ملک بھر میں25فیصد اداروں میں بھی نئے کورس کی شروعات نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نرسنگ کونسل نے رواں ماہ یکم اگست کو ہائر ایجوکیشن کو تین سالہ جنرل نرسنگ کورس ڈپلومہ مرحلہ وار بنیادوں پر خاتمے کی درخواست کی گئی تھی لیکن پی این سی نے ہائر ایجوکیشن کمیٹی کے چیئر مین کو بھیجی گئی تجویز واپس لیتے ہوئے ملک بھر میں جنرل نرسنگ ڈپلومہ کورس کیلئے2018کے سیشن کو آخری قرار دیا نرسنگ کونسل کی جانب سے تمام صوبوں کو اس بارے میں مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
جنرل نرسنگ کا 3سالہ ڈپلومہ کورس باضابطہ بند
