سوات (مارننگ پوسٹ)  سوات کی وادی کالام میں ایک ہفتے سے بجلی کی فراہمی معطل،سیکڑوں ہوٹل اوردس دیہات تاریکی میں ڈوب گئے،ہزاروں آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہوٹل ایسوسی ایشن اور مشران نے احتجاج کی کال دیدی،سوات کی وادی کالام میں پیسکو کی بجلی کا مکمل نظام 2010کے سیلاب میں تبا ہونے کے بعد وادی میں صوبائی حکومت کے تعاون سے ایس آر ایس پی (سرحدرورل پروگرام)کے تحت دو پن بجلی گھروں سے کالام کے ہوٹلوں اور دس کے قریب دیہات اور دکانوں کو بجلی دی گئی تاہم عید الاضحی س دو دن قبل بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پن بجلی گھروں میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے اس حوالے سے کالام ہوٹلز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رحمت دین صدیقی نے بتایا کہ کالام کے 250ہوٹلز کو بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے مالکان کے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ دوسری جانب سے دس کے قریب دیہات کے ہزاروں مکانات اور دکانوں کو بھی بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے باعث شدید مشکلات کاسامنا ہے۔