سوات(مارننگ پوسٹ)سوات فضا گٹ میں سیمنٹ سے بھرا ٹرالر دریائے سوات میں گرنے سے تین افراد زخمی دو لاپتہ، تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے سیمنٹ لانے والے دس سولیر ٹرالر فضاگٹ کے قریب ٹائر پھٹ جانے سے بے قابو ہوکر دریائے سوات میں گر گئی جس میں سوار پانچ میں سے تین زخمی اور دو لاپتہ ہوگئے ریسکیوذرائع کے مطابق انہوں نے جائے حادثہ سے تین زخمی افراد کو نکالا زخمی افراد مزدور تھے جن کا تعلق مٹہ چمتلئی سے بتایاجارہاہے جبکہ ٹرالرکا ڈرائیور مراد خان اور کنڈیکٹر کامران خان سکنہ درہ آدم خیل تاحال لاپتہ ہے ریسکیوکے اہلکار ٹرک اور لاپتہ افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔