خیبر پختونخوا میں شادی کی کم سے کم عمر 18سال مقرر کرنے کا قانون ایک بار پھر منظور نہ ہو سکا صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈے پر موجود ہونے کے باوجود صوبائی کابینہ نے قانونی مسودے کی منظوری نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران جب خیبر پختونخوا میں شادی کیلئے کم سے کم عمر 18سال مقرر کرنے کا قانون پیش کیا گیا تو اجلاس میں اس پر بحث کی گئی جس کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے شدید تنقید اور اعتراضات سامنے آنے کے باعث قانونی مسودے کی منظوری نہیں دی جا سکی اور فیصلہ کیا گیا کہ جب تک اسلامی نظریاتی کونسل کے اعتراضات ختم نہیں کئے جاتے قانون منظور نہیں کیا جائیگا واضح رہے کہ اس سے قبل قانونی مسودے کو محکمہ قانون منظور کر چکا ہے جبکہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب منعقد اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی شادی کیلئے کم سے کم عمر 18سال مقرر کرنے کے قانون کی حمایت کی تھی۔
خیبر پختونخوا میں شادی کی کم سے کم عمر 18سال مقرر کرنے کا قانون ایک بار پھر منظور نہ ہو سکا
