سوات(مارننگ پوسٹ) پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدو شریف سوات ڈاکٹر نرگس آرا نے کہا ہے کہ سوات کی طالبات اپنے ملک کی طرقی میں بھر پور کردار ادا کریں گی اور ان کی کالج کی ہر طالبہ اور استانی پودے لگائے گی تاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گرین اینڈ کلین پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں، کالج کی ہر طالبہ اور استانی کالج میں ایک ایک پودہ لگا کر مفید پاکستانی کا ثبوت دیں، کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے بھی سوات کے مردو ں کے شانہ بہ شانہ خواتین اپنا کردار ادا کریں گی، وہ گرلز کالج سیدوشریف میں گرین اینڈ کلین پاکستان شجر کاری مہم، مقبوضہ کشمیر کے ساتھ یک جہتی اور جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں طالبات اور کالج کے عملے سے خطاب کررہی تھی، انہوں نے کہا کہ آج عالمی سطح پر گلوبل وارمنگ، اوزون لئیر اورمختلف موضوعات پر باتیں تو ہوتی ہیں مگر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارت کی جارحیت کے خلاف عالمی طاقتیں خاموش ہیں جو تشویش ناک ہے،