سوات(مارننگ پوسٹ) یونیورسٹی آف سوات میں سنٹر فار کاکیشین، ایشین،چائینز اینڈ پاکستان سٹڈیز نے بی ایس چار سالہ اور ایم ایس سی دو سالہ ڈگری پروگرامز 2018 سے شروع کیا ہے۔ سنٹر فار کاکیشین، ایشین،چائینز اینڈ پاکستان سٹڈیز کے قیام کا بنیادی مقصد او ر مشن معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ سنٹر فار کاکیشین، ایشین،چائینز اینڈ پاکستان سٹڈیز کا درجہ با لا ڈگری پروگرامز کے کورسز کے منظوری کیلئے بورڈ آف سٹڈیز کا پہلا میٹنگ انچارج ڈاکٹر سرفراز خان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں پروفیسرڈاکٹر فخرالاسلام یونیورسٹی آف پشاور، ڈاکٹر عرفان اللہ اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ جہانزیب کالج، پروفیسر فضل معبود گورنمنٹ جہانزیب کالج، شازیہ حکیم اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج بریکوٹ، ڈاکٹر ناصر شاہین اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر نصیر احمد اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر فضل ربی اسسٹنٹ پروفیسر اور زاہد ناصر لکچرار شامل تھے۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ ڈاکٹر سرفراز خان نے تمام معزز ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر سرفراز خان نے پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام کو بورڈ کے صدارت کی درخواست کی۔ پروفیسرڈاکٹر فخرالاسلام نے صدارت کرتے ہوئے بورڈ ممبران کو اپنی تجربہ کی بنیاد پر تمام نکات پر تفصیلی بحث کی۔ تفصیلی بحث کے بعد بورڈ نے بی ایس (چار سالہ) اور ایم ایس سی (دو سالہ) کورسز کی منظوری دی۔