محکمہ صحت نے سوات میں بچوں اور پالس کوہستان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل 9نئے منصوبوں کے پی سی ٹو یعنی فزیبلٹی رپورٹ اور ان منصوبوں میں شامل سو ملین روپے یعنی دس کروڑ روپے سے کم لاگت والے منصوبوں کیلئے پی سی ون کی تیاری کی ہدایت جا ری کردی ہے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں16نئے منصوبے ترقیاتی بجٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں ان منصوبوں میں سے نو منصوبوں کیلئے گزشتہ روز متعلقہ اضلاع کے ضلعی صحت افسران اور ہسپتالوں کے سپرنٹنڈنٹس کو مراسلے جاری کردئیے گئے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت میں ٹراما سنٹر کے قیام کیلئے250ملین روپے کا منصوبہ، بکا خیل بنوں میں ٹائپ ڈی ہسپتال کیلئے372ملین روپے ، وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں کی توسیع اور بہتری کیلئے90ملین روپے ، ٹائپ سی ہسپتال کالو خان کو ٹائپ ڈی ہسپتال میں اپ گریڈیشن کیلئے3سو ملین روپے، سوات میں پیڈ ز ہسپتال کے قیام کے پہلے مرحلے کیلئے7سو ملین روپے جبکہ پالس کوہستان میں کولائی کے مقام پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قیام کیلئے3سو ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اسطرح ضلعی سطح کے تمام ہسپتالوں میں کارڈیالوجی لیبارٹریز کے قیام کیلئے5سو ملین روپے اور برن سنٹرز کے قیام کیلئے بھی5سو ملین روپے اور ہسپتالوں میں طبی فضلے کی تلفی کیلئے2سو ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کے ہسپتالوں اور ڈی جی ہیلتھ کو رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔