سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینامحال ہوگیا ہے۔مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جبکہ علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ گھنٹوں پر محیط لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری ادارے ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں،اسکولوں میں بچوں اور گھروں میں خواتین کا برا حال ہوگیا ہے۔ شدید گرمی سے لوگ ساری رت جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔ پیسکو کی جانب سے بجلی کے تعطل کو فنی خرابی قراردیا جارہا ہے۔
مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ، کاروباری زندگی مفلوج
